عرب امارات کاسیاسی اورانسانی بنیادوں پرشام کی امدادکی فراہمی کے عزم کااعادہ

Mar 19, 2022 | 18:12

ویب ڈیسک

متحدہ عرب امارات نے شام کی علاقائی سلامتی کے تحفظ اور سیاسی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے ابوظہبی میں شام کے صدر بشارالاسد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شیخ محمد بن زید نے کہا کہ شام عرب سلامتی کا بنیادی ستون ہے اور متحدہ عرب امارات شام کے استحکام اور ترقی کے حصول کیلئے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔شام کے صدر بشار الاسد نے گیارہ سال قبل شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کیا ہے۔شام کے ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر بشار الاسد نے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں صدر بشار الاسد اور متحدہ عرب کے رہنمائوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی تعلقات، خصوصاً معیشت، سرمایہ کاری اور تجارتی سطح پر دوطرفہ تعاون کا دائرہ کار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں