وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو نظر آگیا ہےکہ کیا چل رہا ہے، بڑے بڑے پیسے کے تھیلے آرہے ہیں، ضمیر فروشی کے خلاف عوام کا غصہ دیکھ رہا ہوں، اپوزیشن کی طرف جانے والے ہمارے زیادہ تر ارکان عوام کا پریشر دیکھ واپس آجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ کھلے عام ہورہا ہے، جس طرح سندھ ہاؤس میں ہورہا ہے اس طرح برطانیہ میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا کہ کوئی رکن پارلیمنٹ پیسے لے کر فلورکراسنگ کرکے دوسری طرف چلے جائے، انہیں عوام کا خوف ہوتا ہے، اگر کوئی ایسا کرے تو اس کی سیاست ختم ہوجائے اور اسے جیل بھیج دیا جائے۔سندھ ہاؤس اسلام آباد پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے دھاوے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ جذبات میں آگئے، اگر آپ کے حلقے کا ممبر پیسے لے کر دوسری طرف چلا جائے تو پرامن احتجاج آپ کا حق ہے لیکن تصادم نہ کریں۔
جیسے تحریک عدم اعتمادکا وقت قریب آئیگا سارے واپس آجائینگے:وزیراعظم
Mar 19, 2022 | 19:11