برطانیہ میں سعودی حکام کا حج وعمرہ زائرین کے لیے ویزا ایپ کا افتتاحریاض ۔ 19مارچ (اے پی پی):برطانیہ میں سعودی حکام نے حج اور عمرہ زائرین کے لیے نئی سمارٹ فون ایپ ’سعودی ویزا بائیو’ کا افتتاح کیا ہے ، یہ ایپ زائرین کے لیے ویزا درخواست دینے کا عمل آسان بنائے گی۔تقریب میں برطانیہ میں متعین سعودی عرب کے نائب سفیر حسن الجمیع اور سفارتخانے میں قونصلیٹ سیکشن کے سربراہ عمار العمار اور داخلہ، حج و عمرہ اور سیاحت کی وزارتوں کے متعدد عہدیدار بھی موجود تھے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق پہلے بھی دو ملکوں کے لیے ویزا ایپ کا افتتاح کیا جاچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بائیو ایپ کی بدولت برطانیہ سے حج وعمرہ زائرین موبائل کے ذریعے اپنے بائیو میڑک ڈیٹا کا اندراج کراسکیں گے، انہیں ویزا سینٹرنہیں جانا ہوگا، اس ایپ سے پوری دنیا فائدہ اٹھا سکے گی اور حج و عمرہ زائرین مشکلات سے بچ جائیں گے۔
برطانیہ میں سعودی حکام کا حج وعمرہ زائرین کے لیے ویزا ایپ کا افتتاح
Mar 19, 2022 | 20:01