واربرٹن دہشت گردی کیس، 34 میں سے 5 ملزم شناخت نہ ہونے پر رہا


واربرٹن (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے واربرٹن دہشت گردی کیس میں گرفتار 34ملزمان میں سے پانچ ملزمان کی شناخت نہ ہونے پر عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ 29ملزمان کو خصوصی گاڑی میں ننکانہ صاحب منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عدالت انسداد دہشت گردی لاہور نے 34ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا تھا جہاں پر 20ملزمان کی پہلے اور 14ملزمان کی بعد میں شناخت پریڈ کی گئی دوران شناخت پریڈ زیر نگرانی علاقہ مجسٹریٹ سہیل محمود 34ملزمان میں سے 5ملزمان ارشد، اکبر علی، عابد علی، طارق اور رضوان کو شناخت نہ کیا جاسکا جس کی رپورٹ آج عدالت مجاز میں پیش کی گئی جس پر پانچوں ملزمان کو عدالت سے رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا اور ملزمان کو موقع پر رہا کر دیا گیا جبکہ دیگر 29ملزمان کو خصوصی پولیس گاڑی میں مزید تفتیش اور جانچ پڑتال کیلئے پولیس کے حوالہ کر دیا ہے جو واربرٹن ننکانہ پہنچ گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ واربرٹن توہین قرآن کے دیگر 16ملزمان کو 22مارچ کو عدالت انسداد دہشت گردی میں پیش کیا جائے گا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے اپنے ملزمان سے ملاقات کیلئے تھانوںکا رخ کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...