برطانوی جامعات میں مودی سرکار کے کشمیر میں مظالم کی گونج


لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام برطانیہ کی ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیمینار ہوا۔ سیمینار میں لندن اسکول آف اکنامکس اور ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی سمیت7برطانوی تنظیموں کی جانب سے بھارت کی مودی سرکار کی کشمیر میں مظالم اور آزادی صحافت پر کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی گئی۔ سیمینار سے انڈیا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کوارڈینیٹر چیری برڈ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماورائے دالت قتل، جبری گمشدگیاں اور جتھہ انصاف مودی کے ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تحریکِ آزادی کو دبانے کے لئے پیلٹ گن کا استعمال جبر و استبداد کی بدترین مثال ہے، مودی نے ہندوستانی صحافت کا گلہ گھونٹ کر اسے آمریت کی طرف دھکیل دیا ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بھی دہشتگردوں کی سر پرستی کر کے کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل ایسٹ انگلیا یونیورسٹی کے صدر سید محمد حمزہ نے شرکاء سے خطاب کے دوران  کہا کہ مسئلہ کشمیر یوکرین اور فلسطینی تنازعے کی طرح سنگین ہے، عالمی برادری کو جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...