اسرائیلی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو قتل کر دیا، رواں برس 84 شہادتیں 

Mar 19, 2023


مقبوض بیت المقدس (نیٹ نیوز) فلسطین میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم جاری ہیں۔ رواں سال اب تک کم از کم 84 فلسطینی شہری صہیونی فوجیوں کی بربریت کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اس طرح 2023ء  فلسطینیوں کیلئے خونی سال ثابت ہو رہا ہے۔ بربریت کے تازہ مظاہرے میں صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ فلسطینی وزیر صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے 23 سالہ یزان عمر جمیل خطیب کو رملہ کے قریب البیرہ کے داخلی راستے میں گولیاں مار کر شہید کیا۔

مزیدخبریں