چیئرمین سینٹ کی  شجاعت حسین سے ملاقات، پرویز الٰہی سے بھی ملے 


اسلام آباد(خبر نگار) چیئرمین سینٹ، محمد صادق سنجرانی کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، سینیٹر شوکت فیاض احمد ترین کی لاہور میں واقع رہائش گاہ بھی گئے۔ سینیٹر شوکت ترین کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ شجاعت حسین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران چیئرمین سینٹ نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین سینٹ نے چوہدری پرویز الہی سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چوہدری پرویز الہی نے چیئرمین سینٹ کو سینٹ کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...