سندھ اور جارجیا میں ’’سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ‘‘ کیلئے قرارداد کی منظوری


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) امریکی ریاست جارجیا کی قانون ساز اسمبلی میں صوبہ سندھ اور ریاست جارجیا کے درمیان "سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ" کے قیام کے حوالے سے تاریخی قرارداد کی منظوری۔ امر یکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا  ریاست جارجیا کے منتخب  نمائندے فاروق مغل کو ٹیلیفون اور مبارکباد دی۔ مسعود خان نے صوبہ سندھ اور ریاست جارجیا کے درمیان "سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ "کی قرارداد کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف  کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ ملے گا بلکہ دونوں ممالک کی سافٹ پاور بھی اجاگر ہو گی۔ ایک  انتہائی اہم پیش رفت میں  امریکی ریاست جارجیا کی قانون ساز اسمبلی نے ریاست جارجیا اور پاکستان کے صوبہ سندھ کے درمیان "سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ" کے قیام کیلئے قرارداد منظور کی ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ یہ تاریخی قرارداد تجارت سمیت سرمایہ کاری، تعلیم، ماحولیات، ثقافت، عوامی تبادلے اور باہمی روابط اور شراکت داری کو بڑھانے کے لیے مضبوط فریم ورک اوربنیاد فراہم کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن