آسکر ایوارڈ میں شرکت کیلئے کئی کئی گھنٹے بننے سنورنے پر  لگائے: ملالہ 


لاہور (نیٹ نیوز) ملالہ یوسف زئی نے 13 مارچ کو ہونے والی 95 ویں آسکر ایوارڈز تقریب میں شرکت کی تھی ۔ انہوں نے آسکر ایوارڈ تقریب ختم ہونے کے ایک ہفتے بعد آکر ڈائری لکھی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں تقریب میں شرکت کی تیاری میں کتنے گھنٹے لگے اور انہوں نے جو کانوں میں جھمکے پہنے تھے وہ کتنے قیمتی تھے؟۔ وہ جھمکے افغانستان کی پہلی شہزادی ثریاطرزی کے زیر استعمال بھی رہے۔ ملالہ یوسف زئی نے گلوکارہ ریانا سے ملنے پر بھی خوشی کا اظہر کیا اور ساتھ ہی تقریب میں ان کی گئی پرفارمنس کی تعریفیں بھی کیں انہوں نے بتایا کہ آسکر ایوارڈ تقریب شام پانچ بجے شروع ہونی تھی لیکن انہوں نے اس  میں شرکت کی تیاری کئی گھنٹے قبل ہی کرنا شروع کر دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن