چینی کمپنی  کا  سیلاب  متاثرین کی بحالی کیلئے  320,000   ڈالر   کے عطیہ کا اعلان  


اسلام آباد(آئی این پی    )     چینی کمپنی  نے  پاکستان کے  سیلاب  متاثرین کی بحالی کیلئے  320,000   ڈالر   کے عطیہ کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں  چینی سفارتخانے  کی چارج ڈی افیئرز   پینگ چنگ شوے  نے اس کاوش کو سراہا تے ہوئے کہا ہے کہ کہا کہ یہ جان کر   خوشی ہوئی   کہ چینی علی بابا گروپ نے سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی کے لیے 320,000   امریکی ڈالر عطیہ کرنے کا عہد کیا ہے، یہ   فنڈز  ضلع بدین میں ایک اسکول بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے ، اس  میں 180 بچوں کی تعلیم دوبارہ شروع کی جاسکے گی ، چین اور پاکستان کی ا یک دوسرے کی مدد کرنے اور  دکھ درد میں شریک ہونے  کی روایت ہے ، چین پاکستان کو تقریباً 260 ملین امریکی ڈالر سیلاب  امداد فراہم کر چکا ہے۔     دراز  پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے  بعد  اس  سے متاثر ہونیوالے افراد کی بحالی کیلئے وہ چین میں قائم اپنی پیرنٹ کمپنی علی بابا گروپ سے تقریباً 320,000 امریکی ڈالر کے عطیہ کی سہولت فراہم کرے گا تاکہ متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی کی کوششوں میں مدد کی جا سکے۔   یہ عطیہ دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کو دیا جائے گا، جو کہ 1995 سے ملک کی پسماندہ آبادی کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کام کرنے والی عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور قابل احترام غیر منافع بخش تنظیم ہے۔  یہ فنڈز سندھ کے ضلع بدین میں 180 بچوں کے لیے ایک اسکول بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے تاکہ وہ جلد از جلد اپنی تعلیم دوبارہ شروع کر سکیں اور اگلے پانچ سالوں تک اس کی دیکھ بھال کر سکیں۔   دراز پاکستان اسکول کی تعمیر کے لیے دی سیٹیزنز فاؤنڈیشن کے ساتھ مجموعی شراکت داری کا انتظام کرے گا اور ماہانہ بنیادوں پر پروجیکٹ کی پیشرفت کی نگرانی کرے گا۔    دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایا نے کہا کہ ملک اپنی تاریخ کی بدترین قدرتی آفات سے گزرا ہے، جس سے ہماری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔    سیلاب سے  ہونے والے نقصانات کا ازالہ  کاغذی  نہیں ہوگا۔ تنظیموں اور افراد کے طور پر، ہم سب کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن