طیب اردگان سے ملاقات کے لیے بشار الاسد کی شرائط مناسب نہیں: ترکیہ 

Mar 19, 2023


انقرہ (این این آئی) ترک ایوان صدر نے کہا ہے کہ شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی شرائط دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے موزوں نہیں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ کا یہ ردعمل بشار الاسد کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں بشار الاسد نے کہا تھا کہ جب تک ترکیہ شمالی شام سے اپنی افواج کو واپس نہیں بلا لیتا وہ ایردوان سے ملاقات نہیں کریں گے۔بشار الاسد نے یہ بات روسی میڈیا آئوٹ لیٹ کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہی ۔یہ بیانات ماسکو میں روس کے صدر پوتین سے بشار الاسد کی ملاقات کے بعد شائع کیے گئے ہیں۔ پوتین شام اور ترکیہ کے صدور کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں جو 2011 میں شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے منقطع ہو چکے ہیں۔ بشار الاسد نے بتایا کہ کہ کوئی بھی ملاقات اس مرحلے تک پہنچنے سے منسلک ہے جس میں ترکیہ واضح طور پر اور بغیر کسی ابہام کے شام کی سرزمین سے مکمل انخلا کے لیے تیار ہے۔انہوں نے ترکیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی شام کے علاقوں پر قابض حکومت مخالف جنگجو گروپوں کی حمایت بند کردے ۔

مزیدخبریں