لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے توشہ خانہ کیس میں کمرہ عدالت کے باہر ہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضر لگنے اور ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہونے پر کہا ہے کہ عدالتوں کو تاثر ختم کرنا چاہیے کہ انصاف سب کے لیے ایک جیسا نہیں ہے۔ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک شخص بضد ہے کہ اس نے قانون کے سامنے سرنڈر نہیں کرنا، آج املاک، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ عدالتوں نے شام کو عدالتیں کھول کر 9، 9 کیسوں میں ضمانتیں دیں۔ اعلی عدلیہ سے توقع ہے کہ اس طرح کی سہولتیں دیتے ہوئے سائل کا رویہ ضرور دیکھے، آج وہ عدالت کے دروازے پر جا کر بھی کمرہ عدالت میں نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف 3 بار وزیراعظم رہے اور عدالتوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش نہیں کی۔
عدالتوں کو تاثر ختم کرنا چاہئے انصاف سب کیلئے ایک جیسا نہیں: اعظم نذیر تارڑ
`
Mar 19, 2023