اسلام آباد(خبرنگار)زمان پارک آپریشن پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک لاہور نوگو ایریا بن گیا تھا زمان پارک نے اخلاقی گندگی میں لاس اینجلس کو پیچھے چھوڑ دیا اپنے ایک بیان میںترجمان جے یو آئی اسلم گوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی سے جڑی ہر چیز میں اخلاقی کمزوری ضرور ہوتی ہے نیازی جیسے کردار نے پاکستانی سیاست ،اداروں اور عدلیہ پر سوالیہ نشان اٹھا دئے ہیں ایک نفسیاتی مریض کے لئے ہمارے نظام عدل کی بے بسی نے پوری قوم کا وقار دا ؤپر لگا دیا سوات میں آئین کو چیلنج کرنے والوں پر بم برسائے جاتے ہیں لیکن زمان پارک میں آئین کو چیلنج کرنے والوں کو ہیرو بناکر پیش کیا جاتا ہے عوام سوال اٹھا رہی ہے کہ وزیرستان اور لاہور کے ڈومیسائل میں فرق کیوں رکھا جا رہا ہے لاپتہ افراد کے اہل خانہ بھی سوچتے ہونگے کہ عمران نیازی کے پاس کیا گیدڑ سنگھی ہے کہ پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے لیکن کوئی اس سے پوچھنے والا نہیں۔
زمان پارک نے اخلاقی گندگی میں لاس اینجلس کو پیچھے چھوڑ دیا،جے یو آئی
Mar 19, 2023