لاہور (یواین پی )اردو کی نامور افسانہ نگار حجاب امتیاز علی کی 24ویں برسی آج 19مارچ کومنائی جائے گی وہ4 نومبر1908 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئی تھیں حجاب امتیاز علی نے بے شمار افسانوی مجموعے اور ناولٹ یادگار چھوڑے جن میں میری ناتمام محبت اور دوسرے رومانی افسانے لاش اور ہیبت ناک، خلوت کی انجمن،ظالم محبت اور تحفے کے نام شامل تھے انہوں نے تہذیب نسواں کی ادارت بھی کی اور ایک فلائنگ کلب کی رکنیت اختیار کرکے برصغیر پاک وہند کی اولین ہوا بازخاتون ہونے کااعزاز بھی حاصل کیا وہ 19مارچ 1999کو وفات پاگئیں۔