اوستہ محمد باروتیوں کی بس پر فائرنگ ،بچے 4افراد جاں بحق خوشیاں ماتم میں تبدیل


اوستہ محمد (مانیٹرنگ نیوز) اوستہ محمد پرانی دشمنی کا شاخسانہ دو مختلف واقعات میں پانچ افراد قتل چار شدید زخمی مسلح افراد نے باراتیوں سے بھری وین کو روکر فائرنگ کمسن بچے خاتون سمیت چار افراد ہلاک چار زخمی اطلاعات کے مطابق دیناری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اوستہ محمد سے شادی کرکے باراتیوں کے ہمراہ جھل مگسی کھاری جارہے تھے لیویز پولیس چوکی کے قریب مسلح افراد نے باراتیوں کے وین کو روک کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میرحسن ولد سہراب خان عرض محمد ولد درجان رضوان ولد میر حسن دیناری ایک خاتون زوجہ نیازل موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ چار افراد زخمی بتائے جارہے بتایا جارہا ہے کہ ملزمان نے مقتولین کو چن چن کر گولیاں ماری ہیں تاہم واقعے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے مقتولین اور زخمیوں کو فوری طور پر گنداواہ سول ہپستال منتقل کر دیئے گئے ہیں اس طرح خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا واقعے پر پورے علاقے میں ایک سوگ کا سماں پیدا ہوا گیا ہر آنکھ اشک بار ہے دوسرے واقعے میں اوستہ محمد کے جناح روڈ پر مسلح ملزمان نے اوستہ محمد سے کراچی جانے والی کوچ میں سوار عاشق ولد محرم لاشاری  پر فائرنگ کی جس سے وہ  بس میںموقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ بیان کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن