سکھر(بیورورپورٹ) سندھ کی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے کہا ہے کہ سکھر کے دارالامان سے فرار خاتون کو جلد بازیاب کرلیا جائے گا اس کے فرار میں اندراور باہر کے لوگ ملوث ہیں اس لیے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا اور جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف کاروائی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے سکھر دارالامان کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، قبل ازیں انہوںنے دارالامان میں سیکورٹی کے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں متعلقہ محکموں سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی شریک تھے ، میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کو باہر کی سپورٹ ملتی ہے تب ہی ایسے واقعات پیش آتے ہیں ان خواتین کیپاس نہ صرف اندر موبائل فونز بلکہ پیسے بھی پہنچ جاتے ہیں صوبے میں دارلامان اور سیف ہاؤسز کی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات ومسائل ہیں جن کے حل کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ سے وقت لیا ہے جلد ان کو ان معاملات سے آگاہ کروں گی ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اس وقت جس دارالامان میں 30 خواتین کی گنجائش ہے وہاں 50 ،50 خواتین موجود ہیں ہمارے پاس اسٹاف کی کمی ہے گائید لائنز کے مطابق تو 18 سال سے کم عمر لڑکیوں اور 12 سال سیزائد بچوں کو دارلامان میں نہیں رکھا جاسکتا ان کو چائیلڈ پروٹیکشن یونٹس میں بھیجا جانا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ خاتون کا فرار کوئی پراسرار نہیں تھا کیونکہ جس بات میں کوتاہی شامل ہو وہ پراسرار نہیں ہوسکتی سکھر دارالامان سے فرار خاتون کوئی سپر وومین نہیں تھی جو چھلانگ لگا کر بڑی بڑی دیواریں کراس کرجائے ان کا کہنا تھاکہ گائیڈلائنز کے مطابق کسی بھی خاتون کو 90 روز سے زیادہ دارالامان میں نہیں رکھا جاسکتا مگر یہاں تو دو دو تین تین سال سے خواتین مقیم ہیں ان کا کہنا تھاکہ ہر ادارے کو دوسرے ادارے کی ایس او پیز کا بھی خیال رکھنا چاہیے میڈیا بھی اس حوالے سے مثبت کردار ادا کرے۔
دارالامان سکھر سے فرار خاتون کو جلد بازیاب کرلیا جائے گا‘ شہلا رضا
Mar 19, 2023