اسلام آ باد (آئی این پی) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے109 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 14 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار320 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 109 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اعلامیے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.05فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا:مزید 109نئے مریض،مثبت کیسز کی شرح2.05فیصد ریکارڈ
Mar 19, 2023