کراچی (اسٹاف رپورٹر)دی سینٹر فار ایکسلنس ان جرنلزم آئی بی اے (CEJ-IBA)، ڈوئچے ویلے اکیڈمی (DW)کے تعاون سے 'کلک!ڈیجیٹل نیوزآئیڈیاتھون'کا انعقاد کررہا ہے۔یہ ایونٹ 20مارچ کو آئی بی اے سٹی کیمپس میں ہوگا جس میں معروف صحافیوں اور آن لائن میٹریل کے تخلیق کاروں کو بات چیت، پینل مباحثوں، بریک آئوٹ سیشنز اور نیٹ ورکنگ کے ذریعے اپنے خیالات اور تجربات کے اشتراک کیلئے موقع فراہم کیا گیاہے۔ آئیڈیا تھون کا بنیادی مقصد آئیڈیاز پیدا کرنا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی کامیاب صلاحیت پر بحث کو فروغ دیناہے۔ درمیانی سطح کی خبروںکے اسٹارٹ اپس، صحافی اور ڈیجیٹل مواد کے تخلیق کاراس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ تقریب کی ماسٹرسرمنی صباح بانوں ملک ہیں اور جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانات پروگرام کا افتتاح کریں گے۔