کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب پارکو کی لائن لیک ہونے والا تیل چوری کا نکلا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ سیکیورٹی آفیسرعزیز الرحمان کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا، جس میں چوری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔کچھ روز قبل شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی پارکو کی لائن کو لیک کرکے تیل چوری کیا جارہا تھا، واقعہ 15 مارچ رات 1 بجے کے قریب پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ چوروں نے پائپ لائن پر لوہے کا کلپ لگایا ہوا تھا اور کلپ کے ساتھ ایک پائپ پریشر پائپ کے ساتھ جڑا ہوا پایا گیا، جبکہ تیل چوری کرنے کے لئے پائپ سیوریج نالے کے اندر سے جارہا تھا، مینٹیننس ٹیم نے کلپ نکال کر سیفٹی کلپ لگاکر پائپ کو نکالا۔ایف آئی آر کے مطابق سپروائزر جمشید نے سی ویو کلفٹن کے قریب آئل کی بو آنے کی اطلاع دی، جگہ کا معائنہ کیا تو کروڈ آئل کو گرا ہوا پایا جس کے بعد واقعے کی اطلاع مینٹیننس ٹیم کو دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کروڈ آئل کی لائن کیماڑی سے کورنگی تک جارہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ڈی آئی جی ساتھ عرفان بلوچ نے پارکو کی لائن سے آئل چوری کا نوٹس لے لیا اورچوکی انچارج سی ویو سب انسپیکٹر راجہ انتظار کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے عہدے میں تنزلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ترجمان ڈی آئی جی سائوتھ کے کہا کہ ایس ایس پی ساتھ کو واقعہ کی مکمل انکوائری کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے اور تیل چوری میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔