پرا ئمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا دورہ ، کل سے ہفتہ صحت منا ئیں گے : محسن نقوی


لاہور (نیوز رپورٹر) نگران  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا دورہ کیا اور  ٹی بی لیب اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کا وزٹ کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے رورل ہیلتھ ایمبولینس سروس کے تحت 98 ایمبولینس کی چابیاں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کو دیں۔ ٰ محسن نقوی نے300 الٹراساؤنڈ مشین  24/7 بنیادی مراکز صحت کے سپرد کر دیں۔ محسن نقوی نے 20 مارچ سے پنجاب بھر میں ہفتہ صحت منانے کا اعلان کیا۔ محسن نقوی نے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈلیوری یونٹ اور ہیلتھ ریڈیو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ تعمیر کے بعد سرکاری ہسپتالوں کا نظام ڈیجیٹلائزڈ ہوجائے گا۔ محسن نقوی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کیلئے انیستھیزیا مینجمنٹ سسٹم اور پنجاب بھر کے2 ہزار بنیادی مراکز صحت کیلئے الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ پروگرام لانچ کیا۔ جبکہ  دینہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کی توسیع کا معاہدہ طے پاگیا۔ محسن نقوی ،وزیر خزانہ اسحاق ڈارمعاہدے پر دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ معاہدے کے مطابق مدینہ فاؤنڈیشن حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کے گرد برآمدوں (غلام گردش) کی توسیع کرے گی۔ منصوبے پر تقریباً 16کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن