پی ٹی آئی، سپریم کورٹ بار کی زمان پارک آپریشن کی مذمت  


لاہور (نیوز رپورٹر + نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں پولیس آپریشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال قرار دیا۔ وائس چیئرمین  تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا زمان پارک میں جو ہوا قانون کی خلاف وزری ہے۔ پولیس نے نہتے لوگوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ حماد اظہر نے کہا کہ ذرائع کے مطابق زمان پارک میں آپریشن کا مقصد اسلحہ وغیرہ جعلی طور پر برآمد کرنا ہے۔ 60 سال گزر گئے لیکن سکرپٹ تبدیل نہ ہو سکا۔ شہباز گل نے کہا اب قوی امکان ہے کہ خبروں میں بتایا جائے۔ زمان پارک سے ہیروئن، اسلحہ، بارود، غیر ملکی نقشے، سازشی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے زمان پارک میں تجاوزات کی آڑ میں آپریشن کیا گیا ہے۔ زمان پارک میں عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑنا غیر قانونی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ اس حکومت کا صرف اور صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا۔ عمران خان اس عوام کی آواز ہے اس لئے اس کو پکڑنا ضروری ہے۔ شیر لاہور سے نکلا تو گیدڑوں نے حملہ کر لیا۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس نے ہمارا گیٹ توڑا گیا۔ پولیس ہمارے گھر کے اندر داخل ہوئی۔ میرے گھر میں پولیس کے شیل گرے‘ یہ کوئی دریائے سندھ میں کچے کے علاقے پر ڈیرہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس کو اس تمام تر معاملے پر نوٹس لینا چاہئے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کی ہے۔ سپریم کورٹ بار نے بیان میں کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر کارروائی قابل مذمت ہے۔ اداروں کی طرف سے طاقت کا استعمال جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...