پی ٹی آئی سیاسی نہیں ،دہشتگردجماعت ہے: سیف الملوک کھوکھر


لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان اور چوہدری شہباز سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی رہائش گاہ زمان پارک سے دہشتگردوں کا اسلحہ اور پٹرول بم سمیت رنگے ہاتھوں پکڑے جانا اس با کا ثبوت ہے کہ یہ سیاسی جماعت نہیں دہشتگردوں کے ساتھ اس کے تعلقات ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔عمران خان اور ا س کے چند مٹھی بھرلوگوں نے جو تماشہ لگایا ہوا تھا اس کو پوری قوم نے دیکھا۔ اس شخص نے عملی طور پر ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ قانون اور عدالتوں کے وارنٹ کو کسی خاطر میں نہیں لاتا۔گذشتہ روز اپنے رد عمل میں ان کاکہناتھاکہ عمران خان دوغلا اور منافقت سے بھرا ہوا شخص ایک طرف ٹی وی پر بیٹھ کر آئین و قانون پر چلنے کے لیکچر دیتا ہے تو عملی طور پر اسی آئین و قانون کو ماننے سے انکاری ہے۔ عمران خان نے اپنے گھر کے اندر جو غنڈے بیٹھا رکھے تھے وہ نہتے پولیس والوں پر پٹرول بم پھینک رہے ہیں یہ شخص معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...