لاہور(خبرنگار)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے ملتان انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ریجنل دفاتر کی جانب سے عوامی مسائل کے حوالے سے موصول ہونے والی درخواستوں پر بروقت کارروائی کی جائے۔ یہ بات انہوں نے کمشنر ملتان عامر خٹک کے دفتر میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سے ہونے والی میٹنگ میں کہی۔ میٹنگ میں دفتر محتسب پنجاب کے ایڈوائزر ہیڈکوارٹر شفیق حسین بخاری، ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل احمد چودھری، ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر، سٹی پولیس آفیسر منصور الحق رانا اور دیگر افسران موجود تھے۔
ملتان انتظامیہ عوامی مسائل پر بروقت کارروائی کی کرے،محتسب پنجاب کی ہدایت
Mar 19, 2023