لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ ایک شخص کی ضد اور اناء کی سیاست کی وجہ سے ملک کا سیاسی ماحول خراب ہورہا ہے۔ ایک طرف یہ شخص آئین و قانون پر چلنے کے لمبے لمبے بھاشن دیتا ہے تو دوسری جانب جب یہی شخص عدالت پیشی پر جاتا ہے تو ساتھ کارکنوں کی بارات لے جاتا ہے۔ اس شخص کو کوئی پوچھنے والا نہیںکہ تم ایسا کرکے عدالتوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہو۔