نبوت کے بعد شرفِ صحابیت کے ہم پلہ کوئی شرف نہیں:اشرف آصف جلالی

Mar 19, 2023


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامعہ رضویہ کے سالانہ جلسہ دستارِ فضیلت کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ دستارِ فضیلت کا انتظام حضرت مفتی محمد راشد علی رضوی نے کی اور اس کی صدارت حضرت پیر سید اختر حسین شاہ نے کی جبکہ ڈاکٹر میاں محمد صغیر احمد کوٹلوی اور مفتی میاں محمد تنویر احمد کوٹلوی مہمان خصوصی تھے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا نبوت کے بعد شرفِ صحابیت کے ہم پلہ کوئی شرف نہیں۔ تمام کے تمام اصحاب رسول عادل ہیں۔ شرفِ صحابیت کی وجہ سے آج بھی امت مسلمہ پر حضرت امیر معاویہؓکا احترام لازم ہے۔ امت مسلمہ کا کوئی فرد جو غیر صحابی ہو، کسی صحابی سے افضل نہیں ہو سکتا۔ شرفِ صحابیت کی تعظیم حقیقت میں رسول اللہؐ  کی تعظیم ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت سیدنا مولا علیؓ، حضرت امیر معاویہؓسے افضل ہیں مگر حضرت سیدنا امیر معاویہؓ  بھی صحابی رسول ہیں۔ ہم حضرت سیدنا علی المرتضیٰؓ اور حضرت امیر معاویہؓ دونوں ہستیوں کو ذاتِ مصطفیؐ کی وساطت سے مانتے ہیں۔ معاذ اللہ بغضِ مولا علیؓ کی وجہ سے حضرت امیر معاویہؓ  کا نعرہ لگانا ناصبیت ہے۔ جلسہ دستارِ فضلیت میں پیر اصغر شاہ، مولانا رضوان جلالی، مولانا زاہد محمود قادری، مولانا فخر حیات رضوی، مولانا رضوان قادری، قاری وسیم جلالی، جمیل شاہ، مولانا آفاق جلالی، مولانا ضیاء رسول مدنی، مولانا محمد عمران جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں