لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے صوبائی اسمبلی کے 143حلقہ جات میں سے 139میں امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔6 حلقہ جات میں جنرل نشستوں پر خواتین کے کاغذات بھی جمع کروائے گئے ہیںجبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر 4اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی 4امیدواران کے کاغذات جمع کروائے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی اپنے نام اور نشان پر قومی و صوبائی سطح پر ہونے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ کراچی کی طرح پورے پاکستان میں کامیابیاں حاصل کریں گے۔ موجودہ ظالمانہ ، کرپٹ اور استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے صرف اور صرف جماعت اسلامی سنجیدہ ہے۔ باقی تمام لوگ محض جھوٹے نعرے اور قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ان لوگوں نے ہی ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیلا ہے۔ پی ٹی آئی ہو یا پھر پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں، سارے’’ سٹیٹس کو‘‘ کے حامی اور ان کے نزدیک ملک و قوم کا درد کچھ اہمیت نہیں رکھتا۔ ان ظالموں سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔
ظالمانہ ، استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے صرف جماعت اسلامی سنجیدہ ہے :جاوید قصوری
Mar 19, 2023