ملکی ترقی کیلئے اندرونی انتشار کو ختم کرنے کی ضرورت ہے: خورشید قصوری 

Mar 19, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ میاں خورشید قصورد نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو خارجہ پالیسی کے میدان میں بامعنی پیش رفت کرنی ہے تو ملک میں اندرونی استحکام کو یقینی بنانا ہوگا۔ ایک انتہائی خطرناک صورتحال ہے اور اسے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ملکی ترقی کیلئے اندرونی انتشار کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کا اولین فرض ہے کہ اس غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں لائف اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے اس امر پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے دور میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بیک چینل مذاکرات کرنے والے سابق بھارتی سفارکار ایس کے لامبا کی حالیہ کتاب میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان اور ہندوستان نے جموں و کشمیر سمیت تمام طلب مسائل حل کرنے پر اتفاق کر لیا تھا۔ یاد رہے میاں خورشید محمود قصوری بہت پہلے اپنی کتاب میں یہ حقیقت تمام تر تفصیلات کے ساتھ فیصلے کرچکے ہیں۔ میاں خورشید نے ایس کے لامبا کے اس انکشاف پر بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں