واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرسوں اپنی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق امریکی صدر اورریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ احتجاج ہماری قوم کو پیچھے لے جائے گا جبکہ ٹرمپ کے دور صدارت میں دوسرے ممالک کی جانب سے دیئے گئے تحائف کو ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔ یہ رپورٹ ڈیموکریٹس کی طرف سے ایوان کی احتساب کمیٹی میں جمع کرائی گئی ہے۔ ڈیموکریٹس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے دور صدارت میں وائٹ ہاؤس نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2 سال سے زائد عرصے کے بعد یوٹیوب اور فیس بک پر واپس آگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو اپنے بحال کیے گئے۔ فیس بک اور یوٹیوب اکائونٹس پر اپنی پہلی پوسٹس لکھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں اپنے 2016 ء کی تقریر کی ویڈیو لگائی جب انہوں نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ فیس بک پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد34 ملین جب کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 2.6 ملین ہے۔
ٹرمپ/واپسی