لاہور(خبرنگار)لاہور لیبر کورٹ نے 10 ماہ کی تنخواہ نہ دینے پر حسن گارمنٹس کیخلاف ملازمین کی درخواست پر مدعی کے گواہان کو یکم اپریل کو شہادت کیلئے طلب کر لیا، درخواست گزاران نے مؤقف اختیار کیا کہ حسن گارمنٹس پر کام کرتے 10 ماہ گزر گئے لیکن تنخواہ نہیں دی جارہی ہے، فیملی کا خرچہ ہماری تنخواہ سے ہوتا ہے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں،تنخواہ کا تقاضا کیا تو دوکان کے مالک نے ایف آئی ار درج کروا دی، مالک سیلری مانگنے پر قتل کی دھمکیاں دیتا ہے،استدعا ہے کہ عدالت ہمارے تنخواہ دینے کا حکم دے۔