مکہ مکرمہ(این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین انسانی صلاحیتوں اور تکنیکی آلات کے ذریعے مسجد الحرام میں طہارت کے معیاربہتر بنانے کیلیے سرگرم ہے۔ مسجد الحرام میں صفائی ستھرائی کی ذمہ داری طہارت اور قالین شعبے کو دی گئی ہے جو چمڑے کے وائپرز، برش، تولیے، دھونے کے سامان اور جدید مشینری کا استعمال کرتے ہوئے جگہوں کو صاف کرنے؛ فرشوں اور داخلی راستوں کی صفائی کو یقینی بنانے، صحنوں اور راہ داریوں کو دھونے اور پانی کی نکاسی کے راستوں کی صفائی کو یقینی بنا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد الحرام کے محکمہ طہارت و قالین کے ڈائریکٹر جابر بن احمد الودعانی نے کہا کہ صفائی کام کا نظام تکنیکی اور تیز رفتار طریقے سے انجام پاتا ہے جس سے حجاج کی نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں آتی ہے۔ پورے صحن مطاف کو صاف کرنے میں تقریبا 20 منٹ کے وقت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔