یو ایم ٹی کا چوبیسواں کانووکیشن 2023 : تعلیمی فضیلت،کامیابیوں کا جشن

Mar 19, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر، کامرس رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے 24ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ یو ایم ٹی کا کانووکیشن تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی، لگن اور عزم کا ثبوت ہے۔گورنر پنجاب نے یو ایم ٹی کے فارغ التحصیل طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی میں اساتذہ، والدین ٹیم ورک اور اردگرد بہت سے لوگوں کا اہم کردار ہے لہذا انہیں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے خاص طور پر اپنے والدین اور اساتذہ کا۔انہوں نے کہا کہ آپ کی جامعہ نے آپ کو ایک سازگار ماحول اور قابل ستائش تعلیمی نظام فراہم کیا ہے۔کانووکیشن میں کل 1389 فارغ التحصیل طلبا کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔ 827 بیچلرز، 126 ماسٹرز، 405 ایم ایس/ ایم فل اور 31 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔مزید برآں، 13 پیٹرنز گولڈ میڈلز، 12 ریکٹرز سلور میڈلز، 02 ریکٹرز اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈز گولڈ میڈلز، 01 سرٹیفیکیٹ آف ایکسیلنس، 01 یو ایم ٹی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے ساتھ 100,000 نقد انعام بھی۔، 08 یو ایم ٹی بہترین سکول ٹیچر ایوارڈز کے ساتھ 25,000 فی کس نقد بطور انعام، 07 یونیورسٹی لیول بیسٹ ریسرچر ایوارڈز، 07 اسکول لیول بیسٹ ریسرچر ایوارڈز اور 08 ریسرچ پبلیکیشن ایوارڈز ایم ایس/ایم فل کے طلبا کو دئیے گئے۔

مزیدخبریں