اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے موجودہ تباہ کن ملکی معاشی بدحالی کا ذمہ دار سیاسی اشرافیہ اور بیوروکریسی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی شعبدہ باز اور بیوروکریسی اپنی بقاء کی جنگ میں ملک کا دلوالیہ نکالنے پر تلے ہوئے ہیں سیاست دانوں ،حکمرانوں نے وطن عزیز کو تماشہ بنا دیا ہے ،جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست دان اور حکمران ،عوامی سیاست کے حقیقی اصولوں کو بھول چکے ییں اور اس وقت ملک میں عوام کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے بجائے سیاست دان ذایتات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے جا رہے ہیں،ملک معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے آئی ایم ایف حکومت کی شرائط ماننے کو تیار نہیں ،وقت کا تقاضا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے اور عوام جنہیں مینڈیٹ دے انہیں حکومت کرنے اور ملکی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کا موقع دینا چاہئیے،ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے جہاں عوام کا جینا محال کر رکھا ہے وہی تاجر برادری بھی اس مہنگائی کی لہر سے بری طرح متاثر ہیں۔
سیاست دانوں ،حکمرانوں نے ملک کو تماشہ بنا دیا، کاشف چوہدری
Mar 19, 2023