اسلام آباد پولیس نے ہوٹل آئی سوفٹ وئیر مکمل آپریشنل کردیا 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ہوٹل آئی سوفٹ وئیر مکمل آپریشنل کردیاگزشتہ 24گھنٹے کے دوران کل2491افراد کا ہوٹلز ،گیسٹ ہائوس اور شیلڑ ہومز میں ڈیٹا درج کیاگیا،ابھی تک کل577 ہوٹلز ،گیسٹ ہائوس اورشیلٹرہومز اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کے آن لائن سسٹم کے ساتھ منسلک ہیں،جس میںکل 04لاکھ 02ہزارسے زائد افراد کے کوائف کا اندراج کیاجاچکا ہے ، جبکہ 90مشکوک افراد کو گرفتارکرکے ڈیٹا متعلقہ تھانہ جات میںقانونی کارروائی کیلئے ارسال بھی کیا گیاسی پی اوسیف سٹی نے مزید بتا یا کہ شہر بھرکے تمام داخلی اور خارجی راستے، ریڈ زون، اہم عوامی مقامات اور مارکیٹس کی مانیٹرنگ سیف سٹی کے جدید کیمروں سے کی جا رہی ہے اور خصوصی چیک پوسٹ بھی موثر مانیٹرنگ کے لئے لگائی گئیں ہیں ،شہر کی فضائی نگرانی کے لئے سیف سٹی کے جدید ڈورنز کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے ،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی شناخت سیف سٹی کے کیمروںکی مددسے یقینی بناتے ہوئے ای چالان جاری کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن