عدالتی حکم کے باوجود عمران کی مزاحمت سراسربغاوت ہے، فرح ناز اکبر 

Mar 19, 2023


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرفرح ناز اکبر نے کہاہے کہ عمران نیازی کا عدالتی حکم کے باوجود شدید مزاحمت کرنا سراسربغاوت ہے وہ قانون کی حکمرانی کے حوالے سے یورپ امریکہ اور ساری دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی مثالیں دیتے تھکتے نہیں تھے لیکن ہمیشہ کی طرح انہوںنے ثابت کیا کہ وہ جوکہتے ہیں کرتے نہیں ہیں، اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاسازشی مہرے بے نقاب ہو رہے ہیں،ثاقب نثار سے لیکر فیض حمید تک اپنے جرائم کو ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں اور عمران نیازی اپنے ہی سہولت کاروں کو سزادینے کامطالبہ کررہاہے،اس سے اچھا انتقام کوئی نہیں ہوسکتا کہ ہائیرڈجیم کے تمام کردار ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں۔مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبرنے مزید کہاعمرانی فتنہ پاکستانی سیاست میں ایک ناسوربن چکا ہے، عوام کو اسے ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہوگا ،ورنہ یہ ملک کو کسی بہت بڑے حادثے سے دوچار کر دے گا۔

مزیدخبریں