اداروں میں تصادم پیدا کرنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے 


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی مجلس عاملہ و مسلم لیگ(ن) اسلام آبادٹریڈرزونگ کے صدرجمشیداخترشیخ نے کہاہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والے قومی مجرم ہیں،عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تصادم پیدا کرنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاریاستی رٹ کوچیلنج کرنے والے کسی صورت محب وطن نہیں ہوتے۔مسلم لیگی رہنما جمشید اخترشیخ نے مزیدنے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار جماعت خود کو احتساب سے بالاترسمجھتی ہے جبکہ دوسروں کااحتساب اپنا حق سمجھتی ہے،اسی سوچ کے باعث آج سیاسی طور پرتنہائی کا شکار ہے اور کوئی سیاستدان  ان سے با ت چیت کرنے کو تیار نہیں،اپنے ریاست مدینہ کے دور حکومت جو کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ہیں انہیں اس کرپشن کا حساب تو دیناپڑے گا،ملک اور قوم کے پیسے کو باپ داداکی جاگیر سمجھ کر استعمال کرنے ولے آج حساب کتاب کا جواب دینے کیلئے کیوں تیار نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن