پاکستان کو ہر سال پی ایس ایل سے ٹیلنٹ ملتا ہے : بابر اعظم 

Mar 19, 2023


 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں بائولنگ اچھی نہیں ہوسکی، اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔ پشاور زلمی کے ساتھ مزہ آیا بدقسمتی سے آگے نہیں جاسکے۔اپنے لیے جوگول بنایا تھا وہ حاصل کیا انجوائے کیا، لیکن انفرادی کارکردگی سے بڑھ کر ٹیم کی کارکردگی کی اہمیت ہوتی ہے ۔پاکستان کی کرکٹ گروم کر رہی ہے، صائم ایوب اور محمد حارث سامنے آئے ہیں۔ یہ اچھی بات ہے کہ نوجوان مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جس کا پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ میری وکٹ غلط وقت پر گری، لاہور قلندرز کو کریڈٹ دینا چاہیے، حارث رئوف نے اچھی بائولنگ کی۔ محمد حارث کو پلان کے مطابق کھلاتے رہے ہیں، اْس نے بیٹنگ نمبر میں تبدیلی کو مثبت انداز میں لیا۔ نوجوان کرکٹرز کو بیٹنگ نمبر سے فرق نہیں پڑتا، محمد حارث کو ہمیشہ یہی بتاتا ہوں کہ اننگز کو لمبی کرو۔ نوجوان پلیئرز کا آگے آنا بہت اچھی بات ہے، پی ایس ایل میں ہر سال نئے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔ صرف لاہور میں نہیں ملتان کراچی اور راولپنڈی میں بھی سپورٹ ملی، ہر جگہ مجھے سپورٹ ملتی ہے جو کہ اچھی بات ہے۔

مزیدخبریں