شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و پی پی 138 کے امیدوار چودھری اعجاز حسین بھٹی نے کہاہے کہ حکمران انتقام کی سیاست کی بجائے ملکی مفادات کی سیاست کو ترجیح دیں 11 ماہ کی حکومتی کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی خاطر عمران خان کا ورد کیا جارہا ہے اور اس کی گرفتاری کو معمہ بنا کر ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا کر دی گئی ہے عمران خان بہادر ،دلیر لیڈر ہیں اس نے کال نہیں دی مگر اس کے باوجود کارکن اس کی رہائشگاہ زمان پارک میں اس کی حفاظت کیلئے کھڑے ہیں حکمران عمران خان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔
حکمران ملکی مفادات کی سیاست کو ترجیح دیں :اعجاز حسین بھٹی
Mar 19, 2023