بھکھی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما رائے اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکمران انتقام کی سیاست کی بجائے ملکی مفادات کی سیاست کو ترجیح دیں 11 ماہ کی حکومتی کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی خاطر عمران خان کا ورد کیا جارہا ہے اور اس کی گرفتاری کو معمہ بناکر ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا کردی گئی ہے عمران خان بہادر،دلیر،نڈر اور پاک وطن سے محبت کرنے والا اسلام پسند لیڈر ہے اس نے کال نہیں دی مگر اس کے باوجود کارکن اس کی رہائشگاہ زمان پارک میں اس کی حفاظت کیلئے کھڑے ہیں ۔
حکمران انتقامی سیاست کی بجائے ملکی مفادات کو ترجیح دیں :رائے اشفاق احمد
Mar 19, 2023