قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ارشد بھٹی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، الیکشن افسر علی، فوکل پرسن الیکشن عبدالوحید سندھو سمیت تمام ریٹرنگ افسروں ‘ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں و متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی پلان و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو صاف، شفاف و غیر جانبدار بنانے کیلئے تمام ریٹرننگ افسروں اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر اپنی آئینی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں۔