شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئرر ہنما اور مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے لوگ بیروزگاری مہنگائی کی وجہ سے اجتماعی خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمران صرف عمران خان کو گرفتارکرنے اس پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے اور اپنے اوپر کرپشن کے کیس ختم کرنے پر ٹائم ضائع کر رہے ہیں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے الحاج اسلم بلوچ نے کہا کہ شیخوپورہ کے تاجررمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں از خود 10فیصد تک کمی کریں گے اس سلسلہ میں حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کرے۔