شیخوپورہ: فرنیچر کی دکان میں  آتشزدگی‘ لاکھوں کا سامان جل گیا

Mar 19, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی، ریلوے روڈ نزد کمپنی باغ فرنیچر کی دکان میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم نے فوراََ ریسپانس کر کے آگ پر قابو پا کر ملحقہ دکانوں کو آگ کے اثرات سے محفوظ کر لیا آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم آتشز دگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

مزیدخبریں