حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا : سلمان ورک


شرقپورشریف ( نامہ نگار )جماعت اسلامی کے امیدوار پی پی 139 محمد سلمان ورک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ڈالرز کی اونچی اڑان اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے ملکی معیشت عدم استحکام کا شکار ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل آفس میں جانچ پڑتال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر این اے 114کے امیدوار ملک نصیر احمد محمد زکریا خان چوہدری نثار احمدورک کے علاوہ پارٹی کارکنان بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ایماء پر بار بار بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات، اشیائے ضروری کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے عام شہری میں قوت خرید کی سکت ختم ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...