شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنمائوں میاں منوراقبال ،میاں علی بشیر،چودھری طیاب راشد سندھو،میاں افضال حیدر، ملک اقبال ، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی، چودھری خرم ریاض کاہلوں، اشفاق ورک، عبدالمناف خان ، چودھری کامران ورک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ،پیپلزپارٹی و دیگر سیاسی جماعتیں ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے جو پالیسیاں بنارہی ہے اس کے نتائج بڑے بھیانک برآمد ہونگے عمران خان کی غیر موجودگی میں زمان پارک میں انکے گھرپر حملہ ،شیلنگ ، کارکنان ،خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ اعتزازا احسن کے گھر پر حملہ افراتفری کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ قوم عمران خان سے محبت کرتی ہے عمران خان کو قوم سے دلوںسے نہیں نکالا جاتاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے کیا۔
’’عمران خان کو قوم کے دلوںسے نہیں نکالا جاسکتا ‘‘
Mar 19, 2023