لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے کیونکہ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور 18 سے 21 مارچ تک کاروباری دورے پر ملک سے باہر روانہ ہوگئے ہیں۔ ظفر محمود چوہدری پاکستان افریقہ بزنس ایسوسی ایشنز کے صدر بھی ہیںجو پاکستان کی کاروباری برادری کے فائدے کیلئے افریقی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ وہ افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی روابط قائم اور مستحکم کرنے میں پیش پیش ہیں اور اس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔