عوام مہنگائی سے تنگ آکر فاقہ اور خودکشیوں پر مجبور ہوچکے:پرویز عابد ہرل

Mar 19, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی عوام مہنگائی بے روز گاری سے تنگ آکر فاقہ اور خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ حکمرانوں کی غلط پالسیوں اور آئی ایم ایف کے قرضوں کی پاداش میں اب پاکستان کے ایٹمی اثاثے بھی دائو پر لگ چکے ہیں عالمی طاقتیں ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے پاکستان کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں جس کو وکلاء برادری اور عوام کے تعاون سے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے جبکہ پاکستانی عوام کا شعور بیدار کرنے کیلئے عنقریب پاکستان بچائو تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مذہبی ،سیاسی ،سماجی رہنمائوں ،صحافی برادری ،سول سوسائٹی اور عوامی تعاون سے بھرپور طریقے سے پاکستان بچائو تحریک چلائی جائے گی اور اگر اب بھی موجود ہ حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو تمام محب وطن نوجوانوں کو ساتھ لیکر ایک بھر پور احتجاج کی کال دی جا ئے گی اور پاکستان کی سلامتی تحفظ اور استحکام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے جبکہ اس موقع پر سیکرٹری بار حافظ وزیر علی ملک ، سینئر نائب صدر علی رضا بٹر،فنانس سیکرٹری یاسین احمد چہل ، سابق صدر بارچوہدری نصر اللہ خاں گل، سابق ایم پی اے لالہ شکیل الرحمن ،آصف نعیم ، گلزیب خاں کے علاوہ دیگر وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

مزیدخبریں