میڈکل کیمپ میں 920قیدیوں، 209جیل ملازمین کو چیک کیا گیا: ڈاکٹر فریحہ اکرم 


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)سی ای او ہیلتھ حافظ آباد ڈاکٹر فریحہ اکرم ملک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں لگائے جانے والے پانچ روزہ میڈکل کیمپ میں 920قیدیوں اور 209جیل ملازمین کو میڈیکل  سکرینگ،لیبارٹری اور علاج معالجہ کی دیگر سہولیات فراہم کی گئیں ۔پانچ روزہ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر عبدالمجید،ڈاکٹر شعیب،وویمن میڈیکل آفیسرڈاکٹر گل رخ،ماہر نفسیات معظم شہزاد،ماہر غذائیت محمد اویس،لیب ٹیکنیشنزمحمد بلال شیخ،محمد طارق ،نرسنگ سٹاف میں گلشن عندلیب،سنبل ناز،ڈیٹا انٹری آپریٹرمحمد ذوالفقار اور محمد ابوذر شامل تھے ۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ اس میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ،سپر نٹنڈنٹ جیل محمد ابوبکر عبداللہ نے محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔میڈیکل کیمپ میں قیدیوں اور جیل ملازمین کے معمول کا چیک اپ،لیب ٹیسٹ،الٹراسائونڈ،ویکسی نیشن اور میڈیکل کی دیگر سہولیات فراہم کی گئیں انکا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد جیل کے اسیران کا مکمل میڈیکل چیک اپ کے ساتھ انہیں علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنا اور بالخصوص قیدیوں کو ماہر نفسیات اور ماہر غذائیت کے زریعے مفید مشورہ جات فراہم کرنا ہے اس کیمپ کے انعقاد سے جیل پولیس کے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بھی سکرینگ اور میڈیکل کی دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...