کامونکی(نمائندہ خصوصی)ماں بیٹی سمیت تین خواتین نے گھر میں گھس کر خاتون کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ محلہ نورالسلام کی آسیہ بی بی اور سلمیٰ بی بی میں معمولی تنازعہ چل رہا ہے۔گذشتہ روز اسی بناپر سلمیٰ بی بی نے اپنی بیٹی فاطمہ اور ایک ساتھی خاتون اللہ رکھی کی مدد سے گھر میں داخل ہوکرآسیہ بی بی کو زبردست تشدد کا نشانہ بنادیا۔