رمضان المبارک میں ہمیں غریب، نادار کی مدد کرنا ہو گی:سیف الرحمن بٹ 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین المنہج ویلفیئر ٹرسٹ پروفیسر حافظ سیف الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر ہمیں غریب، ناداراور مساکین کی مدد کرنا ہو گی، جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے اس کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا، رمضان المبارک کی فضیلت اور اس کے تقاضے یہ ہیں کہ اللہ تعالی نے اس ماہِ مبارک کی اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہے مہینہ نیکیاں کمانے کا ہیرمضان المبارک بخشش، سخاوت، بھائی چارے اور غم خواری کا مہینہ ہے، روزے کا مقصد تقوی ہے، اس ماہ مبارک میں اخلاق و تقوی کے ساتھ ساتھ اللہ کی راہ میں دل کھول کر خرچ کرنا چاہیے، رمضان المبارک خیر و برکت، رحمت و مغفرت، جہنم سے خلاصی کامہینہ ہے، رمضان المبارک میں غربا، مساکین کی ضروریات پوری ہوتی ہیں، رمضان المبارک صبر، اخوت، بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ بھلائی کے کام کرنے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن