زمان پارک میں تربیت یافتہ دہشتگرد ہیں ، مریم نواز کا ریاست سے کارروائی کا مطالبہ

 مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک میں سیاسی کارکن نہیں بلکہ تربیت یافتہ دہشتگرد ہیں ، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے ریاست کارروائی کرے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نواز نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ویڈیوز کو قریب سے دیکھ کر،اس حقیقت کو نظر انداز کرنا مشکل ہے کہ یہ سیاسی کارکن نہیں ، وہ تربیت یافتہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے بھرتی کیے گئے شرپسند ہیں جن کی عمران خان نے ہمیشہ حمایت کی ہے.مریم نواز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت خود بولتا ہے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہاش گاہ زمان پارک پر آپریشن کیا، جس میں اسلحہ سمیت کئی ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں، انتظامیہ نے اس دوران تجاوزات توڑ دیں، جبکہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن