جھوٹوں کی شہزادی کا مقصد تھا کہ کسی طرح مجھے راستے سے ہٹا دو:عمران خان

Mar 19, 2023 | 21:08

ویب ڈیسک

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بدھ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم ے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عدالت پہنچا تو اندر پولیس اہلکار تھے. ان کا مقصد تھا مجھے جیل میں ڈالنا ہے یا قتل کرنا ہے، یہ چاہ رہےتھے ری ایکشن ہوگاڑی سے باہر نکلوں اور مجھےقتل کردیں۔انہوں نے کہا کہ ٹول پلازہ پہنچ کر انکی نیت کا اندازہ ہوگیا تھا، انہوں نے پورا موٹروے بند کردیا تھا. کل جوڈیشل کمپلیکس کے راستے میں بہت رکاوٹیں تھیں. جھوٹوں کی شہزادی کا مقصد تھا کہ کسی طرح مجھے راستے سے ہٹا دو۔سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ مجھے پکڑ کر بلوچستان لیکر جاناچاہتے تھے. تین اطراف سے زمان پارک پر حملہ کیا گیا. حکوت بھی کہہ ر ہی ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بہانے ڈھونڈرہے ہیں کہ کسی طرح الیکشن نہ ہوں، ان لوگوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا.8مارچ کو 30اپریل کے الیکشن کا اعلان ہوجاتا ہے.ہم نے اعلان کیاالیکشن مہم میں حصہ لیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 7 مارچ کو پولیس کیساتھ ریلی کا شیڈول طے کیا، ریلی سے پہلے پولیس نفری آگئی،کنٹینر لگ گئے. اچانک دفعہ144نافذ کردی گئی اور ریلی پرآنسوگیس اور واٹرکینن کااستعمال کیا گیا ، پولیس نے شیلنگ کی،گاڑیاں توڑیں،ریلی منسوخ کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہر قسم کا حربہ استعمال کررہے ہیں کہ عمران خان کو راستے سے ہٹا دیں، یہ پیسہ چوری کرکے باہر لیکر گئے، ان چوروں کو مسلط کرکے ملک کیساتھ غداری کی گئی. اگر آج نہیں جاگے تو ملک کی تباہی کے ذمے دار آپ ہو نگے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ باہر کے ممالک میں انکی کرپشن کی کہانیاں لکھی ہوئی ہیں. زرداری کو مسٹر ٹین پرسینٹ کہا جاتا ہے جبکہ نوازشریف کی چوری کا باہر کی کتابوں میں ذکرہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر96مقدمات درج کرادیےگئے. کل میرے پیچھے زمان پارک کا گھر لوٹا گیا اور میرے گھر کے تالے بھی توڑےگئے، کل میرے پیچھے زمان پارک کا گھر لوٹا گیا . گھر میں آنسوگیس کے اثرات ابھی تک ہیں، زمان پارک پر اتنی شیلنگ کی کہ اندازہ لگانا مشکل ہے. لوگوں پر ربڑ بلٹ کیساتھ اصل گولیاں بھی چلائی گئیں۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری زندگی پبلک ہے چھپی ہوئی نہیں ہے. قوم مجھے50سال سے جانتی ہے،جو میں تھا قوم جانتی ہے،اللہ نے بہت عزت دی. کبھی میرا نام میچ فکسنگ میں نہیں آیا، کرکٹ میں نیوٹرل امپائر لیکر آیا تا کہ منصفانہ فیصلے ہوں .انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد جانےکوتیار تھا. 2بار کہا بیگ تیار ہے میں جارہا ہوں. لوگ کھڑے ہوگئے مجھے جانے نہیں دیا. پہلے میرے گھر کا دروازہ توڑا پھر دیوار توڑی، گھر پر بشریٰ بیگم اور ملازم تھے۔سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر بدھ 22 مارچ کو جلسہ کرینگے۔

مزیدخبریں